6 ستمبر 2018 - 13:18
علامہ سبطین سبزواری نے شیعہ علماء کونسل کی صوبائی صدارت سے استعفیٰ دیدیا

ایس یو سی کے سابق صوبائی صدر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے 3 سال 4 ماہ تنظیمی ذمہ داری کے دوران اپنی صلاحیتوں کیمطابق قومیات میں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ ساجد علی نقوی ہی متقی اور وفادار قیادت ہیں۔ سابق صوبائی صدر نے کہا کہ وہ اسی تنظیم کا حصہ ہیں اور رہیں گے، جس میں جمہوری عمل سے جو بھی نئے تنظیمی ساتھی آئیں گے، وہ ان کا بھرپور ساتھ دینگے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور آئندہ تنظیمی الیکشن سے بھی دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ علامہ سید ساجد علی نقوی کو پیش کر دیا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے استعفے کی وجوہات ذاتی بیان کی ہیں۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے 3 سال 4 ماہ تنظیمی ذمہ داری کے دوران اپنی صلاحیتوں کے مطابق قومیات میں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ ساجد علی نقوی ہی متقی اور وفادار قیادت ہیں۔ سابق صوبائی صدر نے کہا کہ وہ اسی تنظیم کا حصہ ہیں اور رہیں گے، جس میں جمہوری عمل سے جو بھی نئے تنظیمی ساتھی آئیں گے، وہ ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ قومی پلیٹ فارم ہی ملی مسائل کا حل ہے، جسے مضبوط کرنے کیلئے ہر صاحب ایمان فرد کو کردار ادا کرنا چاہیے، تمام محبان قائد ملت اسلامیہ آئندہ صوبائی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں، وہ ذاتی طور پر امیدوار نہیں ہوں گے، جو بھی صوبائی صدر منتخب ہوں گے، سب ان کا ساتھ دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169